راشد حسین ربانی کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد

ْ سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات میں دہشتگردی کے واقعات میں ہلاکتوں پر شدید الفاظ میں مزمت

اتوار 21 اپریل 2019 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور سابق سینیٹر راشد حسین ربانی نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور آپس میں بھائی چارہ قائم رکھنے کو فوقیت دی۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں تمام مذاہب کو اہمیت دی اور اقلیتی برادری کو بھرپور تحفظ دیا اور خودمختار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس بات کا عزم کیا ہوا ہے کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق، تحفظ اور عزت و احترام کے لیے انکی خواہشات کے مطابق ہر ممکن قانونی اور آئینی اقدامات کیے جائیں تا کہ تمام پاکستانی مساوی حقوق کے ساتھ معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

مزید برآں راشد حسین ربانی نے سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات میں بم دہماکے اور دہشتگردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر شدید مزمت کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انکا صرف ایک مقصد ہے دٴْنیا کا امن وامان تباہ کرنا اور مزاہب کے درمیان نفرتوں کے بیج بونا، پر ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوے دشمن کو ناکام بنانا ہے۔ راشد حسین ربانی نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام سری لنکا کی عوام کے دکھ میں شریک ہیں خدا متاثرہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں