کراچی سٹی فورم کی جانب سے شہر کی خدمت کرنے والوں کوسراہنااوران کے اعزازمیں تقریب منعقد کرنالائق تحسین ہے،سیدریحان ہاشمی

منگل 23 اپریل 2019 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) کراچی سٹی فورم کی جانب سے کراچی شہر کی خدمت کرنے والوں کوسراہنااوران کے اعزازمیں تقریب منعقد کرنالائق تحسین ہے،کراچی سٹی فورم کی جانب سے ایوارڈ تقریب ایک اچھی کاوش ہے اس سے لوگوں میں شہر کی خدمت کا جذبہ مزید اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یقیناً ایسے بہت سارے ہیروزہیں جن تک ابھی کسی کی رسائی نہیں ہوئی اور وہ بلاکسی ستائش کے ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں،بلاشبہ ہمیں ان کی ستائش کرنی چاہئے اس سلسلے میں کراچی سٹی فورم کو خراج تحسین پیش کرتاہوں جس نے یہ بیڑااٹھایاہے،ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔

یہ باتیں چیئرمین ضلع وسطی سیدریحان ہاشمی نے کرزچی سٹی فورم کے صدر حسنین عباس زیدی سے اپنے دفترمیں ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حسنین عباس زیدی نے سید ریحان ہاشمی کو قومی ہیروزایوارڈتقریب کا دعوت نامہ پیش کیا۔حسنین عباس زیدی نے اپنی گفتگومیں کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی شہر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبودکے لئے کام کرنے والے تمام افرادوشخصیات کی کاوشوں کو نمایاں کریں تاکہ دیگر لوگوں میں بھی جذبہ پیداہو۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سٹی فورم عوام کی خدمت کے لئے وجودہیں آیاہے اور اس سلسلے میں کاوشیں اور کوششیں بروئے کارلارہاہے۔قومی ہیروزایوارڈ تقریب میں شہر کی ممتازومعروف شخصیات شرکت کرکے ایسے ہیروزکو خراج تحسین پیش کریں گے جو پس پردہ رہ کر ملک وقوم کی فلاح وبہبودمیں کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں