سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون کا وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 21 مئی 2019 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) معروف سینئر سیاستدان عبداللہ حسین ہارون وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد خان مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سردار علی محمد خان مہر کا جانا ہم سب کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں۔عبداللہ حسین ہارون نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں