بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، واٹربورڈکا نظام فراہمی آب بری طرح متاثر

متاثرہ علاقوں میں تین دن تک پانی نہیں آئے گا، پانی احتیاط سے استعمال کریں، ترجمان واٹربورڈ کی اپیل

ہفتہ 25 مئی 2019 18:57

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈکے اہم نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے طویل بریک ڈاؤن سے واٹربورڈکا نظام فراہمی آب بری طرح متاثر ہوگیا، شہر کے متعدد علاقوں کو پانی فراہم نہیں کیا جاسکا،K2 نظام فراہمی آب سے منسلک علاقوں میںتین دن تک اثرات رہیں گے۔ واٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹربورڈ کے اہم، نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن کے K2 نظام فراہمی آب کی بجلی ہفتہ کی صبح 7:30 پرمعطل ہوگئی جو 5 گھنٹے 40 منٹ کے طویل دورانیہ کے بعد دوپہر 1بجکر 10منٹ پر بحال ہوئی اس دوران K2نظام فراہمی آب سے منسلک علاقے پیپلز کالونی، ریلوے سوسائٹی، نارتھ نا ظم آبادکے تمام بلاک بفرزون، فیڈرل بی ایریا کے تمام بلاک، شادمان ٹاؤن اسکیم 33، گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی گلستان جوہر سمیت دیگر علاقے بری طرح متاتر ہوئے۔

(جاری ہے)

بجلی بحال ہوتے ہی واٹربورڈ نے پانی کی بحالی جلد ا ز جلد معمول پر لانے کیلئے اپنی تمام تر کوششیںشروع کردیں۔ K2نظا م آب سے پانی کی فراہمی شروع کردی ہے تاہم پانی کی لائنیں کئی گھنٹے پانی کی فراہمی بند رہنے کے باعث خالی ہوگئی تھیںانہیں بھرنے میں کئی گھنٹے درکارہوںگے اورمتاثرہ علاقوں میں کے الیکٹرک کے اس طویل بریک ڈاؤن کے اثرات تین دن تک برقرار رہیں گے۔ ترجمان واٹربورڈ نے ان علاقوں کے مکینوںسے اپیل کی ہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں