انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گواہ کی عدم حاضری پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

جمعہ 23 اگست 2019 18:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گواہ کی عدم حاضری پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مدعی مقدمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار کہتے ہیں سیاستدانوں سے کہتا کہ کچرے پر سیاست کرکے سیاست کا کچرا نہ بنائیں۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ڈاکٹرفاروق ستار، روف صدیقی، ریحان ہاشمی، خواجہ اظہار، قمر منصور اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ جاویدحسین عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے مدعی کی عدم حاضری پر شدید اظہار برہمی اظہار کیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت ایس ایس پی انویسٹیگیشن خود پیش ہو کر وضاحت دیں۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مدعی کسی فوتگی میں اسلام آباد میں ہے پیش نہیں ہوسکتا۔

عدالت نے گواہ کی عدم حاضری پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے مدعی مقدمہ کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے 14 ستمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان، گواہوں اور وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ گواہ جاوید حسین قائد آباد تھانے مین درج مقدمے کا مدعی ہے۔ ملزمان کیخلاف 2015 قائد آباد تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خواجہ اظہار نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور سابق ناظم مصطفی کمال غیر ضروری طور پر ذاتی الزامات لگا رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پیپلزپارٹی اس لڑائی سے خوب مزا لے رہی ہے۔ لڑنے کی بجائے علی زیدی کا ساتھ دینا چاہیئے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ صورتحال کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے لیکن وہ اس لڑائی سے بہت خوش ہے۔ پیپلز پارٹی علی زیدی کی صفائی مہم کو نشانہ بنارہی ہے۔

صفائی مہم کی کامیابی کیلئے علی زیدی کو صوبائی حکومت شہری حکومت اور سیاسی جماعتوں سے رابطے بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر طرح کے تعاون کی کھلی پیشکش کرتی ہے۔ میں سیاست دانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ کچرے پر سیاست کرکے سیاست کو کچرا نہ بنائیں۔ کے الیکٹرک کے کردار پر بہت تنقید ہورہی ہے۔ خواجہ اظہار نے کہا کہ علی زیدی صاحب کے الیکٹرک کو اڑے ہاتھوں لیں اور اس کا قبلہ درست کریں۔ کے الیکٹرک کواپنا نظام بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کرنٹ سے جاں بحق ہونے کیلئیبھی کچھ کرنا چاہئے۔ وجہ کوئی بھی ہو کہیں نہ کہیں نقص ہے جس کی وجہ کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں