کوکا۔کولا سسٹم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام میں تعاون بڑھانے کا اعلان کردیا

رواں سال محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے اشتراک سے 15 ہزار درختوں کی شجرکاری کی جائے گی

پیر 16 ستمبر 2019 23:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) کوکا۔کولا سسٹم نے ماحولیات کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچانے کے لئے پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے اشتراک سے درختوں کی شجرکاری کی مہم کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پیر کو لاہور میں کوکا۔کولا باٹلنگ پلانٹ میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جسے کوکا۔کولا آئیسیسک(سی سی آئی) پاکستان کی جانب سے آپریٹ کیا جاتا ہے ۔

کوکا۔کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے اس مہم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ماحولیات میں خرابی کا سنگین مسئلہ ابھر کر سامنے آیا ہے جس سے نہ صرف ماحولیات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں بلکہ قدرتی ذخائر کو محفوظ بنانے کی صلاحیت پر بھی فرق پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام میں تعاون کرے اور جنگلات کی کمی کی تلافی کرنے کے لئے مزید درختوں کی شجرکاری کرے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے سنگین مسئلہ سے نمٹا جاسکے۔

اس موقع پر تقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بشمول سی سی آئی پاکستان کے ڈائریکٹر پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن عمران انجم ، کوکا۔کولا پاکستان کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن کے ڈائریکٹر فہد قادر، کوکا۔کولا پاکستان کے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز ڈاکٹر فیصل ہاشمی ، پنجاب کے محکمہ ماحولیاتی تحفظ کے وزیر محمد رضوان ، اور محکمہ پنجاب ماحولیاتی تحفظ کے سیکریٹری سلمان اعجاز نے سال 2019 کے دوران 15 ہزار درختوں کی شجرکاری کا اعلان کیا اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ درختوں کی شجرکاری جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ماحولیاتی تحفظ محمد رضوان نے کہا، "آج دنیا کو ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ گلوبل وارمنگ، اوزون کی سطح میں کمی اور آلودگی اہم مسائل ہیں۔ ان مسائل کا حل زیادہ سے زیادہ درختوں کی شجرکاری ہے۔ درختوں کی شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی جاری کاوشوں کے ساتھ ہم نجی شعبے بالخصوص کوکا۔کولا جیسی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو نہ صرف ماحولیات کی بہتری کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت کو محسوس کرتی ہیں بلکہ بہتر ماحول کے لئے اپنا اہم کردار بھی ادا کرتی ہیں ۔

اس اشتراک کے ذریعے ہم یہ کام بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں ۔کوکا۔کولا کے واٹر اسٹیورڈ شپ پروگرامز نے سال 2018-2019 میں پاکستان و افغانستان میں 2.74 ارب لیٹرز پانی واپس قدرت کو لوٹایا ہے۔ یہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن (ایم ای این ای) میں پانی سے متعلق پہلی بڑی مثبت پیش رفت ہے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اپنے واٹر اسٹیورڈشپ پروگرام کی بدولت پاکستان میں کوکا۔

کولا اپنے 2020 کے گلوبل اہداف کی تکمیل میں آگے ہے۔ کوکا۔کولا سسٹم نے واٹرشیڈز کے تحفظ کے لئے قابل ذکر انداز سے کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کے منتخب علاقوں میں رہنے والے کروڑوں افراد کو پینے کے صاف پانی کی رسائی حاصل ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں کے اندر آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں قابل ذکر انداز سے کمی بھی آگئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں