ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نے کراچی کو کتنا لوٹا کتنی جائیداد بنائی

سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع ، احتساب عدالت نے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیئے نیب کو مہلت دیدی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) بابر غوری نے کراچی کو کتنا لوٹا کتنی جائداد بنائی نیب نے سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی۔ احتساب عدالت نے مزید تفصیلات اکٹھا کرنے کے لیئے نیب کو مہلت دیدی۔کراچی کی احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کیخلاف نیب نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ بابر غوری کی جائیداد کی ضبطگی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔ بابر غوری کی سندھ سے جائیداد کی تفصیل کے حوالیسے رپورٹ موصول ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔ تینوں صوبوں کے چیف سیکریٹری کو دوبارہ لیٹر لکھے گئے ہیں۔ تینوں صوبوں سے تفصیلات موصول ہونے کیلئے وقت دیا جائے تاکہ رپورٹ پیش کی جاسکے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں۔ ریفرنس میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر بابر غوری تاحال مفرور ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں