واٹربورڈ کو کراچی کی طلب کے مقابلے میں صرف 44 فیصدپانی دستیاب ہے، انجینئر اسداللہ خان

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کو کراچی کی طلب کے مقابلے میںصرف 44فیصدپانی دستیاب ہے ، کراچی دنیا کا دوسرا شہر ہے جس کے مکینوں کیلئے 150کلومیٹر سے زائد فاصلے سے پانی لایا جاتا ہے ،شہر کی بڑھتی آبادی کے باعث دن بدن پانی کی طلب و رسد میں فرق بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود واٹربور شہر کے دوردراز خصوصاً بلندی پر واقع علاقوں تک ڈدستیاب پانی کی فراہمی ومنصفانہ تقسیم یقینی بنارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سے سینئرمنیجمنٹ کا کورس کرنے والے مختلف اداروں کے افسران کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میںایڈیشنل سیکریٹری قانون آزادکشمیر راجہ زاہد محمود ،ڈائریکٹرنیب اسلام آبادشفقت محمود ،ڈائریکٹرانفارمیشن ڈاکٹر مریم شیخ،،ایڈیشنل ڈائریکٹرنیب کراچی جاوید احمد اور دیگر نے شرکت کی ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے تاہم اس ضمن میں واٹربورڈکو سندھ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کابھرپورتعاون ورہنمائی حاصل ہے ،واٹربورڈکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر پمپنگ اسٹیشنوں پر دیوہیکل پمپس نصب ہیں،ان پربجلی کا کثیرخر چ آتا ہے، واٹربورڈکے بجلی کے بل ہر ماہ حکومت سندھ ادا کرتی ہے ،واٹربورڈ سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں بہتری کیلئے کئی منصوبوںپر کام کررہا ہے،ان کی تکمیل سے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی ،انہوں نے بتایاکہ واٹربورڈ کی جانب سے شہر میں نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ،سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے بھی کئی قابل ذکر کام کیئے جارہے ہیں،انہوں نے بتایاکہ واٹربورڈ کے بلنگ سسٹم کو بھی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے بنا ،جس سے صارفین واٹربورڈ کو بلوں کی ادائیگی ،بلوں اور واجبات سے متعلق فوری معلومات کے علاوہ بلوں کی اقساط کی سہولیات بھی بہم پہنچائی جارہی ہیں بعدازاں رکن سندھ اسمبلی ربستان خان کی قیاد ت میں آنے والے وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈکی بہتر حکمت عملی کے باعث شہریوںکودرپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا جلد خاتمہ ممکن ہورہاہے ، انہوںنے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع میں واٹربورڈکے افسران اور عملہ رات دن شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کام کررہے ہیں اور میںخود ان تمام امور کی نگرانی کرتا ہوں،انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے حب کینال خصوصاً حب کینال کے سنگلاخ حصہ کی صفائی کا مشکل ترین کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں