چہلم شہداء کربلا، واٹربورڈ کے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:22

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی جانب سے اہم ایام میں شہر میںفراہمی ونکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے جاتے ہیں ،مختلف مذہبی ،فلاحی تنظیموں اور مکاتب فکر کے علاوہ منتخب نمائندوں کی جانب سے بھی واٹربورڈ کے ان اقدامات کو سراہا جاتا ہے، اس سال بھی چہلم شہداء کربلا کے موقع پر واٹربورڈ مجالس کے مقامات ،امام بارگاہوں ،مساجد ،جلوس کی گزرگاہوں پر قائم سبیلوں اور کیمپس سمیت شہر بھر میں فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرے گا، شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پرواٹربورڈ افسران کو فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی اقداما ت کی ہدایت کردی گئی ہیں ،، واٹربورڈ جلوس کی گزرگاہ،نماز ظہرین کے وقت نمازیوں کے وضو اورجلوس کے راستوں پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا،امام بارگاہوںکو بوقت ضرورت فوری پانی کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے گا ،وہ خود بھی چہلم کے جلوس میں شرکت کرکے فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور اس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں گے ، شعبہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام ملازمین کو انتہائی مستعداور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کا پابند کردیاگیاہی تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے چہلم شہداء کربلا کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کیا اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈنے شہرخصوصاً چہلم کے جلوسوں کے شرکاء ،امام بارگاہوں،سبیلوں اور مساجد کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کیلئے شعبہ سیوریج و واٹر کے تمام ملازمین کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ، انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرز سیل سردار شاہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز کے دفتر میںمرکزی ایمرجنسی سینٹر قائم کیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ چہلم کے موقع پر مرکزی ایمرجنسی سینٹر میں موجود رہیں گے اور فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شہریوں ،جلوس ،سبیلوں کی انتظامیہ کی شکایات خود سنیں گے اور ان پر فوری عملددرآمد کرائیں گے،انہوںنے کہا کہ جلوس کے شرکاء ، سبیلوں اور نماز ظہرین کے نمازیوں کو وضو کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،انہوں نے تمام چیف انجینئرز اور ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پرڈیوٹی پر حاضراور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں شہریوں کو پانی ونکاسی آب کی سہولیات کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے،جلوس کی گزرگاہوں کی جلوس برآمد ہونے سے قبل علاقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے سے ساتھ معائنہ کریں ،اس کے علاوہ نکاسی آ ب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کی سیورکلینگ ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو بھی تیار رکھا جائے،کھلے مین ہولز پر مین ہولزکورز اور رنگ سلیب رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں