ھ* تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہرکا محکمہ سندھ پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار

wسندھ پولیس اپگریڈیشن کا معاملہ تاحال عدم دلچسپی کا شکار ہے

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

[ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماورکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر محکمہ سندھ پولیس کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اپگریڈیشن کا معاملہ تاحال عدم دلچسپی کا شکار ہے وزیراعلیٰ سندھ سے پولیس افسران اور اہلکاروں کے نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن معاملات ابھی تک حل نہ ہوئے پولیس جوانوں کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بتائیں کے وہ کب تک لالی پاپ دیتے رہیں 10،000 نوکریوں کے وعدے کیے گئے مگر ایس ایس یو اور ایس آر پی کے امیدواروں کی بھرتیاں نہیں کی گئیں ایس ایس یو کے 600 جبکہ ایس آر پی کہ 1200 جوانون نے امتحانات پاس کئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے محکمہ پولیس سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے صوبائی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں افسران کی اپگریڈیشن کا معاملہ سندھ اسمبلی فلور پر کئی بار اٹھایا ہے سندھ حکومت اپگریڈیشن کے معاملے کو سنجیدگی سے حل کرنے پر راضی نہیں ہے وزیراعلیٰ کی طرف سے پہلے نوٹس لیا جاتا اور پھر ڈسکشن لکھ کر معاملات کو طویل کیا جاتا ہے سندھ حکومت کو وارننگ دی گئی تھی کہ معاملات جلد حل نہ کیے گئے 15دن بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور اب دھرنے میں محض چار دن باقی ہیں اگر پولیس افسران کی اپ گریڈیشن بمعہ نوٹیفکیشن 24 اکتوبر تک جاری نہ کیے گئے تو25 اکتوبر کو پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ہمراہ دھرنا یقینی بنائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں