کراچی،گلبہار میں پولیس مقابلہ ،پولیس اہلکار زخمی ،آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلیں

منگل 22 اکتوبر 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے گلبہار میں پولیس مقابلہ میں پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہاکہ زخمی اہلکار کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔متعلقہ پولیس اسپتال انتظامیہ سے مستقل روابط میں رہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں