پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے ارکان کا کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار

بدھ 13 نومبر 2019 19:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کے ارکان نے کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے صوبے کی عوام کی جانوں کو خطرات میں ڈال دیا گیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اراکین نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو پہلے ہی مصیبت میں مبتلا کررکھا ہے، اوپر سے حکمرانوں کی کم فہمی اور نالائقی کے باعث عوام کے لئے طبی سہولتوں کو بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے ، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹر، اور ادویات نہیں ہیں جبکہ جان بچانے والی داواں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔

عام آدمی دوا خرید نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہے انہوں نے کہا کہ اس سورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر پالیسی بنائے، اور اس پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائیضرورت اس امر ہے کہ فوری طور پر تمام علاقوں میں سپرے اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہو ں نے شہر میں ڈینگی وائرس کے نتیجے میں اورنگی ٹاون کے رہائشی 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعد رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 34جبکہ متاثر ہ افراد کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کر گئی جو کہ تشویشناک ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں