سندھ حکومت کا بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) سندھ حکومت نے بزرگ سزایافتہ مردوخواتین قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرلیا ، محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کسی جان لیوابیماری میں مبتلا قیدیوں کو بھی رہا کیاجائیگا، معمروخطرناک بیماریوں میں مبتلا قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے ہوگا۔

(جاری ہے)

60 سالہ خواتین قیدیوں کو سزا کا نصف مکمل کرنے پر رہاکیا جائے گا 65 سال یا زائد عمر کے مرد قیدیوں کو مروجہ قانون کے تحت رہائی دی جائیگی ، معمراوربیمارقیدیوں کی رہائی سندھ پریڑن ایکٹ کی تحت ہوگی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں