کراچی پولیس نے ریڈزون میں احتجاج کرنے والے درجنوں کو اساتذہ کو گرفتار کرلیا

پیر 9 دسمبر 2019 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) کراچی پولیس نے ریڈزون میں احتجاج کرنے والے درجنوں کو اساتذہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔احتجاجی مظاہرین کو گورنر ہاؤ س اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے روکنے کے لیے واٹر کینن اور شیلنگ کا بھی استعمال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر سے آئے ہوئے این ٹی ایس اور سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس اساتذہ نے مستقل نہ کیے جانے کے خلاف پیر کو کراچی پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو مرتبہ اسمبلی سے بل پاس ہونے کے باوجود ہم مستقل نہیں کیا جارہا ہے ۔مظاہرین نے بعد ازاں گورنر ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا ،جس پر پولیس نے وہاں جانے سے روکنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعال کیا ۔جگہ جگہ مظاہرین اور پولیس میں مدبھیڑ کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔پولیس نے متعدد اساتذہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں