سابقہ حکومتوں کے دور میں ای او بی آئی کا ادارہ منفی اور تاخیر کا شکار رہا، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر

ہفتہ 14 دسمبر 2019 18:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ ای او بی آئی کے بوڑھے پنشنرز کی پینشن کی رقم میں ٪62 اضافہ کرنے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں وزیر اعظم کے اس اقدام سے ریٹائرمنٹ کے بعد پینشنرز کو سیکورٹی میں مدد ملے گی سابقہ حکومتوں کے دور میں ای او بی آئی کا ادارہ منفی اور تاخیر کا شکار رہا ہے ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن کی پنشن میں 2 ہزار روپے اضافہ حکومت کا ریاست مدینہ کی جانب یہ ایک اور قدم ہے حکومت کا پنشن کی رقم 6500 سے بڑھاکر 8500 روپے تک لے جانے کا مقصد معاشرے میں قیام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار ہے تحریک انصاف کی حکومت ای او بی آئی کے فنڈز مؤثر انداز میں استعمال کر رہی ہے دوسری جانب میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ برطانوی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کشمیری نژاد امیدوار و اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا یہ نومنتخب اراکین اپنے ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں