جامعہ کراچی: چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوں کے لئے فارم حاصل/ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 23 جنوری 2020 00:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوںکے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میںدودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ 24جنوری 2020 ء تک داخلہ فارم صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل بینک کے مین کیمپس برانچ سی500 روپے کے عوض حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں