سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی وسیم اختر نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں

فوری طور پر تعطیل کا اعلانکے ایم سی کے ہیڈ آفس سمیت تمام محکمے نعمت اللہ خان کے انتقال کے سوگ میں بند کردیئے گئے k آج ان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر تعزیت کے لئے ڈیفنس میں واقع نعمت اللہ خان کے گھر پہنچے اور ان کے صاحبزادوں وسیم اقبال اور ندیم اقبال سے ملاقات کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

منگل 25 فروری 2020 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2020ء) میئر کراچی وسیم اختر نے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال کی خبر ملتے ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفتر میں سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے فوری طور پر تعطیل کا اعلان کیا اور کے ایم سی کے ہیڈ آفس سمیت تمام محکمے نعمت اللہ خان کے انتقال کے سوگ میں بند کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی، غربی، وسطی اور کورنگی میں بھی تمام جاری سرگرمیاں معطل کردی گئیں،جبکہ بدھ کے روز بھی ان کی نماز جنازہ کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر نعمت اللہ خان کے انتقال کی خبر سنتے ہی فوری طور پر تعزیت کے لئے ڈیفنس میں واقع نعمت اللہ خان کے گھر پہنچے اور ان کے صاحبزادوں وسیم اقبال اور ندیم اقبال سے ملاقات کرکے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنمابھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے شہر کی خدمت میں اپنا موثر کردار ادا کیا، بحیثیت ناظم کراچی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ میں نے نعمت اللہ خان کے ساتھ کام کیا ہے وہ کراچی کے لئے دردمند دل رکھتے تھے اور کراچی کی تعمیر و ترقی کے خواہ تھے، انہوں نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، نعمت اللہ خان صاحب کا اس دنیا سے رخصت ہونا کراچی کے لئے بہت بڑا نقصان ہے،میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، میئر کراچی نے اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کو نماز جنازہ کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دیں، انہو ں نے کہا کہ ادارہ نور حق نیو ایم اے جناح روڈ پر جہاں بدھ کے روز بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے دن نعمت اللہ خان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی وہاں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں،ٹریفک کو رواں رکھنے اور نماز جنازہ میں شریک ہونے والے شہریوں کی رہنمائی کے لئے تمام راستوں پر سٹی وارڈنز تعینات کئے جائیں گے جبکہ کلفٹن میں واقع ان کے صاحبزادے کے گھر کے اطراف آنے والے سڑکوں پر سٹی وارڈنز پہلے ہی تعینات کردیئے گئے ہیں تاکہ تعزیت کے لئے آنے والے لوگوں کی رہنمائی کرسکیں اور گھر کے اطراف ٹریفک جام نہ ہو،میئر کراچی نے ڈائریکٹر قبرستان کے ایم سی کو بھی ہدایت کی کہ قبرستان میں تدفین کے انتظام میں اہل خانہ کی بھرپور معاونت کریں، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران و ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ نماز جنازہ میں بھرپور شرکت کرکے سابق ناظم نعمت اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کریں،میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نعمت اللہ خان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ لوکل گورنمنٹ سسٹم 2001 کے تحت منتخب ہونے والے کراچی کے پہلے ناظم تھے، وہ 14 اگست 2001 سے 30 جون2005 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں