نیم طبی عملہ کروانا وائرس کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ ہے‘ نیاز احمد خاصخیلی

اوجھا کیمپس ، سول اسپتال، لیاری اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم‘ ہر صورت احتیاط برتی جائے، صدر کراچی ڈویژن

جمعرات 27 فروری 2020 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کراچی کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، سیکریٹری صحت کی ہدایت پر پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہے ، سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہمارے یونٹس میں اس وقت ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا مراسلہ ارسال کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں اوجھا کیمپس ، سول اسپتال، لیاری اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم بنائے گئے ہیں ان اسپتالوں میں کارکنوں کو کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی مشتبہ کیس کی اطلاع محکمہ صحت میں قائم ایمرجنسی سیل کو دیں۔

وہ جمعرات کو ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر خادم حسین قریشی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

نیاز احمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ایم ایس کی ہدایت پر سول اسپتال کراچی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہے۔ یہ ایک ہنگامی مسئلہ ہے تمام سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، ہم نے پیشگی آل سندھ پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کے عہدیداروں، کارکنوں اور یونٹس میں کرونا وائرس کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئے وارننگ جاری کردی تھی اور کارکنوں کو ہدایت کی نہ صرف سرکاری اسپتال میں آنیوالے مریض بلکہ قرب و جوار سمیت ہر شہری کو کرونا کی علامات سے آگاہی دیں ۔

ضروری ہے کہ طبی و نیم طبی عملہ تمام پروٹوکول اپناتے ہوئے مریضوں کا علاج کرے، کرونا وائرس ایک ڈوپلیٹ انفکیشن ہے یعنی متاثرہ شخص کے کھانسنے یا چھینکنے سے یہ بھی وائرس پھیل سکتا ہے ، اچھی طرح صابن سے ہاتھ دھویں، اگر کوئی شخص کھانسی یا بخار میں مبتلا ہو تو متاثرہ شخص سے ایک میٹر کا فاصلہ رکھے ۔ غرض کہ اس وائر س کو آسان نہ لیا جائے اور ماہرین صحت کی ہدایت پر مکمل عمل کیا جائے۔ نیاز احمد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس سے رابطے میں رہیں گے اور سیکریٹر ی صحت کی ہدایت پر مجھ سے میرے تمام کارکن ہائی الرٹ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں