کراچی کے بڑے ہسپتالوں میں کرونا کٹس کی کمی، مریضوں کو لینے سے انکار

معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی کو کٹس کی خریداری کیلئے چین جانے سے روک دیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کراچی کے بڑے اسپتالوں میں کرونا کٹس کی کمی کے باعث مریضوں کو لینے سیانکار، معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی کو کٹس کی خریداری کے لئے چین جانے سے روک دیا گیا، فیصل ایدھی اپنے پرائیویٹ جہاز میں ذاتی طور پرپچاس ہزار کٹس لینے کیلئے جانا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

تاحال حکومت پاکستان کی جانب سے اجازت نہیں دی جاسکی ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے منگوائی گئی جدیدایمبولینس۔بھی کراچی پورٹ پرسڑ رہی ہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے وفاقی حکومت سے ٹیکس میں استثنیٰ کی گذارش کوہوا میں اڑا دیا گیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اگروفاقی حکومت سنجیدگی سے اجازت دے تو چین سے بیس سے پچاس ہزارکرونا کٹس اپنے طیارے پرلاسکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں