سندھ حکومت کے کرونا وائرس کو روکنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں شیخ امتیاز حسین

پیر 6 اپریل 2020 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان امریکن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے کرونا وائرس کو روکنے کے اقدامات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ حکومتی احکامات پر پوری طرح عمل کریںتاکہ سندھ اور پورے پاکستان میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پوری دنیاکے انسانوں کی کرونا وائرس سے جنگ ہے اور اس جنگ میں ہمیں کرونا وائرس کو شکست دینی ہے چونکہ وہ پوری انسانیت کا دشمن ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی حکمت عملی اپنانا چاہئے کہ ہم خود بھی اس سے محفوظ رہیں اور دوسرے افراد بھی اس سے محفوظ رہیںشیخ امتیاز حسین نے کہا کہ اس سے بچنے کے لئے ہمیںاحتیاط کی سخت ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں خود کو اپنے گھر تک محدود رہنا ہوگاانہوں نے کہا کہ چونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے مگر افسوس کہ ابھی تک دنیا بھر میں کرونا وائرس کا علاج ہی دریافت نہیں ہوا ہے اس لئے ہمیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ کرونا وائرس ایک ایسا عذاب ہے جس نے اب تک ہزاروں زندگیوں کو ختم کر دیا ہے اور اس کی تباہ کاریاں ابھی جاری ہیںجس سے نامعلوم اور کتنی زندگیاں ختم ہوں گی انہوںنے کہاکہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بھی سچے دل سے معافی مانگنی چاہئے اور ہر طرح سے صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھنا چاہئے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ جہاں تک ہو سکے حکومتی احکامات کی پابندی کی جائے تاکہ ہر شہری اس خطرناک دشمن کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں بھی کرونا وائرس سے بچائو کے لئے عوام میں ماسک اورسینیٹائزر مفت تقسیم کریںاورجو لوگ گھروں میںآئسولیٹ ہیںاوران کے پاس کھانے پینے کی اشیا ء نہیںہیں جسے پہنچانے کے انتظامات بھی کریں تا کہ گھروں میں رہنے والے افراد کے گھروں کے چولہے جل سکیںاور ان کے بچے بھوکے نہ مر یں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اکثریت غربت کا شکار ہے اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں مگر موجودہ صورتحال نے ان کے لئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیںانہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جوقدرتی آفات، مشکلات اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے اور انشاء اللہ وہ کرونا وائرس جیسے عذاب سے بھی مقابلہ کر کے اسے شکست دیدے گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں