میڈیسن تاجر قائدین کی کرونا کے خلاف خدمات قابل تحسین ہیں، ثاقب اسماعیل

منگل 7 اپریل 2020 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ڈی آئی جی ہیڈ کوائٹرز سندھ ثاقب اسماعیل میمن نے کہا ہے کہ میڈیسن تاجر قائدین نے کرونا وائرس کے حوالے سے تمام شعبہ جات میں جو خدمات پیش کی ہیں وہ قابل تحسین اور قابل تعریف ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اسلم پولانی کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلم پولانی نے آرگنائزیشن کی جانب سے سندھ پولیس کے لیے 10ہزار سرجیکل ماسک ، 10ہزار ہینڈ گلوز اور 10لیٹر ہینڈ سنیٹائزرعطیہ کیے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوائٹرز ثاقب اسماعیل میمن نے ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا اور آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے میڈیسن تاجر برادری بلخصوص فارمنا آرگنائزیشن نے بھی فرنٹ لائن میں خدمات کا کردار ادا کیا ہے۔ کسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محکمہ پولیس ایسے مثبت مشن میں میڈیسن قائدین کو سلام پیش کرتی ہے۔ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اسلم پولانی نے بھی کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ پولیس کے کردار کو سراہا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں