پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ میں کرونا مریضوں کے لئے کراچی کے بعد دوسرا بڑا آئی سی یو وارڈ قائم

بدھ 8 اپریل 2020 01:46

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) پیپلز میڈیکل ہسپتال نواب شاہ (شہید بینظیرآباد) میں کرونا وائرس متاثر مریضوں کے لئے کراچی کے بعد دوسرا بڑا آئی سی یو وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ میں ڈپٹی کمشنرشہیدبینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی خصوصی ہدایات پر ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد،وائس چانسلر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گلشن میمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر معین الدین شیخ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صالح خاصخیلی اور میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر سعیدہ رشید بلوچ کی کاوشوں سے کرونا وائرس کے شدید متاثرہ افراد کے لئے 26 بستروں پر مشتمل آئی سی یو وارڈ پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ میں قائم کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے شدید متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے کراچی کے بعد صوبے کا دوسرا بڑا آئی سی یو وارڈ ہے جس میں کرونا وائرس کے متاثرین کے علاج معالجے کے لئے محکمہ صحت کی دی گئی گائیڈ لائین کے تحت وینٹی لیٹرز سمیت 24 گھنٹے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل عملہ مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں