کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس

پیر 6 جولائی 2020 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ منیجرز کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے ایئر لائنز کو وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سروسز نے تمام ایئرپورٹ کے منیجرز کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض ایئر لائنز دوران پرواز احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہیں۔

مراسلے میں ایئرپورٹ منیجرز کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی ایئر لائنز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایویشن نے تیزبارشوں کے پیش نظر اور مٹی کے طوفان سے طیاروں و مسافروں کو بچانے کے لیے ایئرپورٹ پر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے تھے۔سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے جبکہ چھوٹے طیاروں اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ اضافی وزن بھی لگا دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں