مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرواکر دم لیں گے ، نصرت واحد

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال اور ڈومیسائل قانون میں تبدیلی منسوخ کی جائے،رہنما تحریک انصاف

اتوار 9 اگست 2020 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کر واکر دم لیں گے بھارتی بربریت کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال اور ڈومیسائل قانون میں تبدیلی منسوخ کیا جائے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دیا جائے ان خیالات کا اظیار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نصرت واحد نے مزید کہا کہ پاکستان کے نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کیا گیا ہے مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے امریکہ ،برطانیہ، فرانس ، جاپان ،سعودی عرب سمیت با اثر ممالک کے سر براہان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عالمی سطح پر بہترین انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کررہے ہیں ماضی کی حکومتوں نے صرف میڈیا میں پبلسٹی کی حد تک مسئلہ کشمیر کو اٹھایا تھا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کے مظالم بند کرانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں