یوم اقلیت قائد اعظم کے تصور پاکستان کا عکاس ہے۔ خرم شیرزمان

منگل 11 اگست 2020 23:32

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ یوم اقلیت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور پاکستان کا عکاس ہے، اس ملک میں تمام اقلیتوں کو قائد اعظم کے تصور ریاست کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یوم اقلیت کے موقع پر جاری بیان میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خرم شیرزمان نے کہا کہ پاکستانی اقلیتیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقلیتوں کے تحفظ کو یقنی بنایا ہے۔ صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے کہا کہ اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت نے اقدامات اٹھائے، مذہبی ہم آہنگی کے لیے تمام اقلیتیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے قربانیاں ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں