امن کے پیغام کو عام کرنے میں اسکاؤٹس موثر کردار ادا کر سکتے ہیں،ممتاز علی شاہ

پیر 21 ستمبر 2020 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) سندھ کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر و چیف سیکریٹری سندھ، سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ اسوقت دنیا کو امن کی اشد ضرورت ہے اور امن کے پیغام کو عام کرنے میں اسکاؤٹس موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں امن کے عالمی دن کے موقع پر سندھ اسکاؤٹس کے دستہ سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے اس موقع پر اسکاؤٹس کے ہمراہ میسنجر آف پیس کے پوسٹر کے ساتھ گروپ فو ٹو بنوائے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گذارا۔ واضح رہے دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبر کو منایا جاتا ہیامن بھائی چارے اور خدمت کے حوالے سیا من کا عالمی دن 1981ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منانے کا اعلان کیا تھا۔2001 ء میں جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر اس دن کو عدم تشدد اور جنگ بندی کے دور کے طور پر منانے کا اعلان کیا اس حوالے سیاقوام متحدہ کے لئے ، 2020 پہلے ہی سننے اور سیکھنے کا ایک سال تھا اس لئے فیصلہ ہوا کہ ہم کورونا وائرس کا سامنا کرتے ہوئے ہمدردی ، مہربانی اور امید پھیلاتے ہوئے یہ دن منائیں اور امتیازی سلوک یا نفرت کو فروغ دینے کے لئے وائرس کو استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کھڑے ہوں۔

(جاری ہے)

تاکہ ہم مل کر امن کی تشکیل کرسکیںقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے امن کے عالمی دن کی مناسبت سے اسسٹنٹ پراونشیل اسکاؤٹ کمشنر اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی اور حیدراباد ریجن رسول بخش شاہ نے صوبائی اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر جاری ووڈ بیج ٹریننگ حاصل کرنے والے اسکاؤٹس لیڈرز کو ساتھ امن واک میں شرکت جبکہ صوبائی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز پر پیٹرن جسٹس حسن فیروز اور صوبائی اسکاؤٹ سیکریٹری سید اختر میر نے ہیڈ کوارٹرز انے والے اسکاؤٹس کے ساتھ اس دن کو منایا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ یو م امن کے حوالی سندھ کے تمام ضلعی و ریجنل ہیڈ کوارٹرز پر تقاریب منعقد ہوئیں اور امن کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں