ملکی معیشت کی تباہ حالی اور تیزی سے بڑھتی بے روزگاری کی بنیادی وجہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا تسلسل ہے، ڈاکٹر نگہت فاطمہ

پیر 21 ستمبر 2020 22:55

خ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہ حالی اور تیزی سے بڑھتی بے روزگاری کی بنیادی وجہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کا تسلسل ہے،ملکی معیشت کی بحالی اور اقتصادی سطح پرمضبوط بنانے کیلئے گھریلوں صنعت کے فروغ کیلئے تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر بلا سود قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

آفاق احمد کی رہائش گاہ پر گلشن حدید سے آئے بزرگوں کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کیلئے ملکی اثا ثہ جات اور یہاںبسنے والوں کو گروی رکھنے کی رویش نے ملک کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لیا ہے جس سے نجات حاصل کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ممکن نہیں،ملک کی تقدیر کے فیصلے ملک میں موجود لوگوں کے بجائے قرضوں کے بوجھ تلے دبانے والوں کو دینے سے صرف نقصان ہوتا آیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی اونچی اڑان سے قرضوں کے حجم میں ہونے والا اضافہ ملک کو دوالیہ کی طرف دھکیل رہا ہے،ملک کو بحرانی صورتحال سے نجات کیلئے روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کو قابوکرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر معاشی پالیسیاں مرتب کرنا ہونگی ،قرض لو اورملک چلاوکی پالیسی کو فی الفور ترک کرکے اپنی مدد آپ کے تحت ملکی وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔

ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ وطنِ عزیز معدنی اور آبی وسائل سے مالامال ملک ہونے کے باوجود دیگر ملکوں کی جانب دیکھنے کے عمل ا ور آئی ایم کی کڑی اور سخت شرائط پر قر ضوں کے حصول کی پالیسی نے ملک کو گمنامی کے اندھیروں میں جھونک دیا ہے ملک کو بحرانی کیفیت سے نجات کیلئے جامع اور مربوط پالیساں مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں