کراچی، سرجانی ٹاؤن میں بیوہ خاتون کے ساتھ اسٹیٹ ایجنٹ کی دوست کے مبینہ زیادتی، پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج

بدھ 23 ستمبر 2020 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) سرجانی ٹاؤن میں بیوہ خاتون کے ساتھ اسٹیٹ ایجنٹ کی دوست کے مبینہ زیادتی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سرجانی ٹائون سیکٹر پچاس سی مکان نمبر ایف کی رہائشی (ت) زوجہ خلیل مرحوم سرجانی پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ 22 ستمبر کے روز پلاٹ کی خریداری کی معلومات کرنے سیکٹر 52 ٹنکی اسٹاپ پر اسٹیٹ ایجنسی گئی تھی جہاں ایک شخص علی خان چانڈیو موجود تھا جس نے اپنے دوست نصیر جمالی نامی شخص کو چائے لینے کے بہانے سے باہر بھیجا مجھے کہا کہ ہم نقد وقسطوں میں پلاٹ فروخت کرتے ہیں اور مجھے بھی پلاٹ دینے کا لالچ دیا اور اسی دوران اس شخص نے میری قمیض کھینچی جو کہ پھٹ گئی اور مجھے زمین پر دھکا دے کر گرادیا جس سے میرے بازو پر چوٹ لگی اور میرے ساتھ زبردستی اسٹیٹ ایجبٹ اور اس کے دوست نے زیادتی کی۔

اس دوران میں نے شورشرابہ کیا تو مجھے دھمکی دی۔ تاہم پولیس نے خاتون کی درخواست پر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں