کراچی ، پولیس اہلکاروں کا ڈبل کیبن ویگو کو روکنا جرم بن گیا

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) پولیس اہلکاروں کا ڈبل کیبن ویگو کو روکنا جرم بن گیا،فیڈرل بی ایریا تھانے کی حدود میں پیش آنے والے واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نوجوانوں کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ فینسی نمبر پلیٹ کالے شیشے اور پولیس کی بلیو لائٹ کے استعمال پر روکا تو ویگو میں بیٹھے نوجوانوں نے پیسہ کا زور دیکھانا شروع کر دیا۔

ویڈیو میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو سادہ لباس میں اسلحہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس اہلکار باہر آنے کا کہتے رہے مگر اندر بیٹھے نوجوان ٹس سے مس نہ ہوئے۔ ٹریفک اہلکاروں کو 15 پر کال کر کے پولیس کو بلانا پڑا تب جا کر گاڑی تھانے پہنچی۔تھانے پہنچ کر ایس او ٹریفک شاہنواز کلوڑ بھی بے بس ہوگیا ایس ایچ او کی مداخلت پر نوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا۔ واضح رہے ایڈیشنل ائی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایت پر کالے شیشہ اور فینسی نمبر پلیٹ پر کاروائی کرنے کے احکامات ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا تھانے کے ایس ایچ او فرخ شہریار کے کہنے پر کوئی کارروائی نہیں کی اور ملزمان کو باعزت طور پر جانے دیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں