مہنگائی کا طوفان عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہے،مفتی نعمان نعیم

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب علاج کی سہولت سے محروم ہوگا ،مہتمم جامعہ بنوریہ العالمیہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری کا طوفان عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہی,لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ،مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کاحل حکمرانوں کی آئینی اور شرعی ذمہ داری ہے ،۔

(جاری ہے)

جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ حکمران اور مقتدر طبقے کی ذمہ داری ہے وہ عوام کی بے لوث ہوکر خدمت کریں اور مسائل کے حل پر توجہ دیں، انہوںنے کہاکہ ملک اندورونی وبیرونی خطرات سے دوچار دیکھائی دے رہاہے،عوام لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوچکے ہیں دوسری جانب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب علاج معالجہ کی سہولت سے بھی محروم ہوگا،انہوں نے کہاکہ ملک میں30فصد غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اگر ادویات مہنگی ہوئی توغریب علاج معالجہ سے محروم ہوگا،انہوںنے کہاکہ مہنگائی ، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ،اللہ تعالیٰ نے حکمرانوں کو اقتدار کی دولت عطاء کی ہے ان پر لازم ہے وہ رعایا کا دکھ درد اور پریشانیوں کو سمجھیں مشکلات میں دھکیلنے کے بجائے مسائل کے حل تلاش کریں اور ملک سے بے روزگاری ، مہنگائی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر توجہ دیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں