فیصل واوڈا نے طلال چوہدری کیلئے ایک گانا پیش کر دیا ،مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی

نیک خواشہات اور جلد صحت یابی کے ساتھ یہ طلال چوہدری کے لیے، وفاقی وزیر

اتوار 27 ستمبر 2020 14:45

فیصل واوڈا نے طلال چوہدری کیلئے ایک گانا پیش کر دیا ،مزاحیہ ویڈیو شیئر کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے طلال چوہدری کے لیے ایک گانا پیش کیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں ایک زخمی شخص کی حالت دکھائی گئی تھی جس پر ایک گانا بھی لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ نیک خواشہات اور جلد صحت یابی کے ساتھ یہ طلال چوہدری کے لیے۔ خیال رہے کہ 24 ستمبر کی رات طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، طلال چوہدری کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی ہے اور وہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں