کراچی،سرجانی ٹاؤن سے 5 سالہ بچی ہراسرار طور پر لاپتہ

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی

منگل 27 اکتوبر 2020 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) سرجانی ٹاؤن سے 5 سالہ بچی ہراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر 4D سے گزشتہ روز 5 سالہ عروہ دختر فہیم گھر کے قریب سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

اہلخانہ کے مطابق پیر کی رات:30 9 بجے کے قریب عروہ کو گھر کے قریب سے اغوائ کیا گیا۔

اہلخانہ کا مزید کہنا ہے کہ عروہ اپنی بڑی بہن کے ہمراہ گھر کے باہر نکلی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے بڑی بیٹی کو پیسہ دیئے اور کہا چیز کہا لو۔ اسی دوران بڑی بیٹی دکان تک گئی اور نامعلوم شخص 5 سالہ عروہ کو اپنے ہمراہ لے گیا۔تاہم پولیس نے مغوی بچی کے والدین کی کے درخواست پر واقعہ کا مقدمہ اغوائ کی دفعات کے تحت درج کرکے بچی کی تلاش شروع کردی ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں