عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، انجینئر سلمان خان

جمعہ 22 جنوری 2021 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے ۔ تماشہ یہ ہے کہ ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اس عوام کی زندگی مزید اجرن ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ویسٹ اللہ والی چورنگی یوسف گوٹھ نارتھ کراچی کے PS-121کے صدر محمد صادق خان اور جنرل سیکریٹری محمد طاہر آرائیں کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انجینئر سلمان خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت کے غلط فیصلوں کو تسلیم نہیں کرے گی اور ہر سطح پر رعوامی مفاد میں فیصلے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے وہ اقتدار چھوڑ دے اور کرکٹ کھیلنے پر توجہ دے ۔ اس موقع پر ترجمان کراچی بخت حسن خان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن شیر باز محسود، ضلع ویسٹ کے صدر فاروق الیاس، جنرل سیکریٹری عرفان خان نیازی، ضلع کیماڑی کے صدر محب اللہ خان، میڈیا کوآرڈینیٹر شاہد خان محسود، شیر بہادر سواتی، عبداللہ خان ودیگر بھی موجود تھے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں