گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید 20مریض انتقال کرگئے

جمعہ 22 جنوری 2021 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 748 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور943 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6651نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 748 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 11.2 فیصد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3875ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک2626359 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 239934کیسز سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید943مریض صحتیاب ہو ئے ہیں ، اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد217863 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت18196 مریض زیر علاج ہیں جن میں سی17222 گھروں میں ،13آئسولیشن سینٹرز میں اور961مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 874مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 748 نئے کیسز میں سی573 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 186، ضلع جنوبی 176، ضلع وسطی اور کورنگی 74۔

74، ملیر 43، اور ضلع غربی میں سے 20 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 5، بدین اور لاڑکانہ 4۔ 4،جامشورو3، سکھر، جیکب آباد اور خیرپور 2۔ 2،سانگھڑ،ٹنڈو الہیار،ٹھٹھہ، شہید بے نظیر آباد، گھوٹکی اور میرپورخاص سے 1۔ 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی کریں اورمحفوظ رہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں