انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی نے 4 فروری سے 9 فروری تک جاری اجتماع کے اجتماع گاہ کا جائزہ لیا

بدھ 27 جنوری 2021 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی نے 4 فروری سے 9 فروری تک جاری اجتماع کے اجتماع گاہ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ ۔ سپریڈنٹ آف پولیس ویسٹ ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ویسٹ منسٹر کمشنر ڈی ایم سی ویسٹ سپریڈنٹ نگ انجینئرنگ ڈی ایم سی ویسٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے اجتماع گاہ کی سیکورٹی اور انتظامات کے بارے میں عملداروں کو بریفنگ دیں انہوں نے بتایا کہ 6 روزہ جاری تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے حوالے سے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ کرونا ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا جائے گا ۔ 6 اجتماع گاہ میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کی انٹری ہونے کے لئے 12سے زائد دروازے لگائے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں