حضرت پیرمیرعزیزاللہ حقانی المعروف غار والے بابا کا سالانہ عرس 7مارچ بروز اتوار کو ہوگا

جمعرات 4 مارچ 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) دربار حقانی کے خلیفہ مجتبیٰ حسنین حقانی نے کہا کہ حضرت پیر میر عزیز اللہ حقانی المعروف غار والے بابا کا سالانہ عرس 7مارچ بروز اتوار بڑے تزک و احتشام کے ساتھ سجادہ نشین بی بی سیدہ ہاجرہ حقانی کی سرپرستی میں ہسپتال چورنگی ریڑھی روڈ لانڈھی میں منعقد ہوگا عرس کا آغاز بعد نماز ظہر قرآن خوانی سے ہوگا قبل از نما ز عصر چادر شریف مزار شریف پر چڑھائی جائیگی بعد نماز عصر نعت خوانی بعد نماز مغرب علماء مشائخ اور شہر کراچی کی نمایاں شخصیات خطاب کریں گی9:30 بجے شب محفل ذکر اللہ، مراقبہ اور دعا پر اختتام پذیر ہوگی بعد نماز عشاء شرکا محفل میں لنگر پیش کیا جائیگا جبکہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی مردین اور عقیدت مند وں میں محفل کا ذوق و شوق عروج پر پہنچ گیا جبکہ دعوت ناموں اور تشہیر کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے اور ہزاروں مریدین عقیدت مند عوام اہلسنت تنظیمات اہلسنت عرس کی محفل میں خصوصی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ خواتین کیلئے پردے کا خصوصی اہتمام بھی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں