چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز مسرت اعجاز خان کا ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سیکریٹریٹ کا دورہ

جمعہ 16 اپریل 2021 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء)چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز مسرت اعجاز خان نے ڈیفنس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سیکریٹریٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر ڈیفکلیریا کے صدر زبیر بیگ، سینئر نائب صدر احمد رضا ہاشمی، جنرل سیکرٹری امتیاز صدیقی،جوائنٹ سیکریٹری معاذ لیاقت،فنانس سیکریٹری محمد یونس رضوی اور ڈیفکلیریا کے دیگر عہدیدارن نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹرز مسرت اعجاز خان نے نومنتخب عہدیدارن کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی،ملاقات میں مسرت اعجاز خان نے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل پر گفتگو کی،ڈیفکلیریا کے عہدیدارن نے ان کو رئیل اسٹیٹ انڈسٹری اور اس سے وابستہ تمام افراد کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں