ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کونسل کے 59 سال سے زائد عمر کے ملازمین پنشن کو ڈی سینٹرلائز کرنے کے لیٹر کے اجراء سے بے چینی میں مبتلا ہوگئے

ملازمین کی مرضی کے برخلاف فیصلے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے خلاف ملازمین میں سخت اشتعال ، وزیربلدیات فوری طور پر نوٹس لیں، صدر سجن یونین

منگل 15 جون 2021 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ ڈی ایم سیز کراچی اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے 59 سال سے زائد عمر اور عنقریب ریٹائر ہونے والے ملازمین میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی جانب سے پنشن واجبات کو ڈی سینٹرلائز کرنے کے لیٹر کیا جراء سے سخت اشتعال اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

کسی بھی وقت یہ ملازمین ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے اس فیصلے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکریٹری بلدیات اور وزیربلدیات فوری طور پر ان ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز کے ملازمین لوکل کونسل ایمپلائی ہونے کے ساتھ ساتھ 1997 اور 2009 میں کے ایم سی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بھرتی شدہ ہیں جبکہ موجودہ ملازمین کی ساری سروس کا پراویڈنٹ فنڈ، پنشن کموٹیشن کا فنڈ کے ایم سی میں جمع ہوتا جارہا ہے جبکہ سینٹرلائز پنشن گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ کا نظام کے ایم سی کے ماتحت ہونے سے ایک ہی جگہ سے کراچی کے بلدیات ملازمین اپنی پنشن ایک ہی وقت میں وصول کرتے ہیں البتہ گریجویٹی کے سلسلے میں دشواری کا سامنا ہے جو جلد حل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لہٰذا پنشن کے سینٹرلائز نظام کو برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں