ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی

ہفتہ 24 جولائی 2021 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں اسکردو ائیرپورٹ پر6 شیڈول پروازوں نے لینڈنگ کی۔پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی ای) ترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ 24 جولائی کو اسکردو ائیر پورٹ پر اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے 6 پروازیں پہنچیں اور6 روانہ ہوئیں۔ اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں