کراچی پریس کلب کی سینئر رپورٹر احتشام مفتی اور ادارے کے ڈرائیور پر پولیس افسر اور اہلکاروں کے تشدد کی مذمت

منگل 27 جولائی 2021 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری رضوان بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کلب کے رکن اور ایکسپریس نیوز کے سینئر رپورٹر احتشام مفتی اور ادارے کے ڈرائیور پر بلال کالونی تھانے کے افسر اور پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات روز کا معمول بنتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافی گھبرانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کروائیں اور احتشام مفتی پر تشدد کرنے والے افسر اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے حکمت عملی واضح کی جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں