یو بی جی رہنمائوں کا 2 بلین ڈالر سے زائدکی ریکارڈ آئی ٹی برآمدات کا خیرمقدم

آئی ٹی معاشی انقلاب سے نوجوان نسل کا روشن مستقبل منسلک ہے ،ایس ایم منیر،افتخار علی ملک،زبیرطفیل

ہفتہ 31 جولائی 2021 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ( یو بی جی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، چیئرمین افتخار ملک، صدر زبیر طفیل اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں یو بی جی کے دیگر رہنماؤں اور ممبران نے وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو آئی ٹی ایکسپورٹ کو ملکی تاریخ میں پہلی بار 2 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس کامیابی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر کیا ہے جس سے مستقبل میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ یو بی جی کی قیادت نے بجٹ میں ٹیکسوں اور طریقہ کار میں حکومت کی جانب سے پیش کردہ مختلف مراعات کا بھی خیر مقدم کیا کہ جس کے نتیجے میں آئی ٹی برآمدات کی حوصلہ افزائی ہوئی، خاص طور پر برآمدات کے لحاظ سے جو گزشتہ سال 1.44 بلین امریکی ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔یو بی جی ممبران کا کہنا تھا کہ آئی ٹی معاشی انقلاب لا سکتی ہے جس سے نوجوان نسل کا روشن مستقبل منسلک ہے اور آئی ٹی کی اہمیت سے خاص طور پر کوویڈ کی وبائی مرض کے دوران اس میں موجود مواقع کا اندازہ لگایا جا چکا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں