رفیق افغان کی نما ز جنازہ میں محمد حسین محنتی اور سید عبد الرشیدو دیگر کی شرکت ، حافظ نعیم الرحمن اور اسامہ رضی کی تعزیت

منگل 3 اگست 2021 00:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) مقامی اخبار (روزنامہ امت ) کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی ، رکن صوبائی اسمبلی و جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور الخدمت کے عنایت اللہ اسماعیل نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مرحوم کے اہل خانہ ، صاحبزادوں سے ملاقات و تعزیت اور دعائے مغفرت کی ۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر و میڈیا سیل کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی نے رفیق افغان کے انتقال پر اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں