ابراہیم حیدری میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ، 13ملزمان گرفتار

بدھ 4 اگست 2021 00:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2021ء) ابراہیم حیدری میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 10کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس، غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمدکرلئے،آپریشن میں پولیس کے ہمراہ ریپڈ رسپانس فورس کے جوان اور خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران چار رکنی ڈکیت گروہ سمیت منشیات فروشی میں ملوث 13 افراد گرفتارکیا گیا جبکہ گرفتار منشیات فروشوں سے 10 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس، غیر قانونی اسلحہ اور چھینے گئے قیمتی موبائل فونز برآمدکی گئی ،گرفتارملزمان ڈکیتی گروہ علاقے میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوم میں ملوث تھے،برآمد قیمتی اسمارٹ فون ملزمان نے کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری سے چھینا تھا،ڈکیتی کا مقدمہ نمبر 289/2021 تھانہ ابراہیم حیدری میں درج ہے،گرفتار ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری،گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا،گرفتار ملزمان میں زل رحمان عرف الطاف عرف منا، احمد، رمضان، عزیزالرحمن، رحیم اللہ، محمد احسان، عبدالرحمن عرف منا، عالم، یونس، ارمان، جہانگیر، حمیداللہ اور رفیق اسامل ہیں،گرفتار ڈکیتوں سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں