ڈئیول کیرج وے منصوبے اسٹیٹ آف دی آرٹ حیثیت کا حامل ہے،عبا س شاہ رضوی

منصوبے کے تحت 49 کلو میٹر طویل دورویہ سڑک کی تعمیر ، سڑک کے اطراف میں بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں ،صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسز

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ رضوی کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی اورٹھٹھہ کو آپس میں منسلک کرنے والی ڈئیول کیرج وے منصوبے کی بریفنگ دیتے ہوئے پروجیکٹ کے پی ڈی نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ اسٹیٹ آف دی آرٹ حیثیت کا حامل ہے،جس میں 49 کلو میٹر طویل دورویہ سڑک کی تعمیر ، سڑک کے اطراف میں بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں جبکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کی بنا پر یہ ایک مثالی منصوبہ کی حثیت رکھتا ہے جس میں روڈ سیفٹی اورصفائی کو اولیت دی جارہی ہے، منصوبے میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی تعمیر، جدید فائرٹینڈر اور باوزر سے لیس فائربریگیڈ اسٹیشن اورایمبولینس سروسز کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے، طویل وعریض سڑک پرٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے لیے 55ٹن کی دو ہیوی کرینیں بھی موجود ہیں،اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیا عباس شاہ کا کہنا تھا کہ اب تک منصوبے میں 15ہزار کے قریب پودے لگائے جاچکے ہیں، جس کا تسلسل جاری رہیگا، ایف ڈبیلواو کی جانب سے ماحول اورآرام دہ سفر کے اعتبار سے بہترین معیار کی سڑک تعمیر کی ہے،مذکورہ منصوبہ سندھ گورنمنٹ کا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کے پانچ منصوبوں میں شامل ایک منصوبہ ہے جس پر8.8بلین روپے کی لاگت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیرورکس اینڈ سروسز سید ضیاء عباس شاہ نے پودہ لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں