سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 6مریض انتقال کرگئے ،810نئے کیسز رپورٹ

منگل 21 ستمبر 2021 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6مریض انتقال کرگئے جبکہ810 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور709 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15114 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں810 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا5.4فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں6 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد7295 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک5893929نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور451544 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید709 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد414979ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا92فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت29270مریض زیر علاج ہیں جن میں سی28619گھروں میں ،38 آئسولیشن سینٹرز میں اور613 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ556 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سی40مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ810 نئے کیسز میں سی404کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 136، ضلع وسطی 117،ضلع جنوبی 73، کورنگی اور ضلع غربی 30۔

30 ، ملیر میں سے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 86،سانگھڑ 47، جامشورو 36،ٹنڈو الہ یار27، دادو 26،نوشہروفیروز 24،تھرپارکر 22، بدین اور مٹیاری 21۔21، میرپورخاص اور عمرکوٹ13۔ 13،لاڑکانہ 12، گھوٹکی اور سکھر 10۔ 10،شکارپور 9، جیکب آباد، کشمور اور خیرپور 6۔ 6، شہید بے نظیر آباد اور ٹھٹھہ میں سے 2۔ 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں