کراچی،زمان ٹاون پولیس کے گھروں پر چھاپے،شہریوںکو اغواکرنے والی پولیس کی جعلی چھاپہ مار ٹیم گرفتار

ملزمان کی ساتھی خاتون سمیت تین ملزمان فرار ہوگئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) زمان ٹاون پولیس نے گھروں پر چھاپے مار کر شہریوںکو اغواکرنے والی پولیس کی جعلی چھاپہ مار ٹیم کو گرفتار کرلیا ملزمان کی ساتھی خاتون سمیت تین ملزمان فرار ہوگئے ملزمان شہر سے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس کی جعلی چھاپہ مار ٹیم پولیس وردی اورپولیس کیپ پہن کر وارداتیں کرتے تھے چھاپے میں گھروں میں لوٹ مار کرتے اور وہاں سے کیسی بھی شخص کو گرفتار کرکے لے جاتے اور علاقہ میں ہی رکھ کرپھر تاوان طلب کرکے گرفتار شخص کو رہا کردیتے تھے گزشتہ روز ایسی طرح کی واردات جاری تھی کہ پولیس پارٹی نے واردات ناکام بناتے ہوئے چار ملزمان نعمان علی ولد اختر علی ،.

محمد اکبر ولد محمد آزاد،. عبدالرحیم ولد اخترعلی اور وقار ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان محمد بلال کاشف ولد محمد کاشف ، علی فرزند عرف مختیار علی فرار ہوگئے ملزمان سے . ایک عدد پستول ،مختلف موبائل فونز 5 عدد قومی شناختی کارڈبرآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

ملزمان نے انکشاف کیا کہ مورخہ 25.10.2021 کی رات قریب 2.5بجے سیکٹر 48 کورنگی ڈھائی سے ایک شخص کاروباری تاوان حاصل کرنے کیلئے اغواء کیا اور تاوان 46000 طلب کیا جو کہ ہمارے دیگر فرار ساتھی لے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں