پیپلز پارٹی سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ، بلدیاتی ترمیمی بل ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، سردار عبدالرحیم

منگل 7 دسمبر 2021 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) معروف سیاسی سماجی رہنما اور پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق انفارمیشن سیکریٹری فیصل علی بلوچ کی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم سے ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر ارشد شر بلوچ اور حر جماعت کی معزز شخصیت ڈاکٹر عبداللہ فاروق بھی موجود تھے سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ، بلدیاتی ترمیمی بل ہمیں کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور اس سندھ دشمن بل کے خلاف بھرپور عوامی مہم شروع کی جاری ہے اور اپنے اتحادیوں سے باہمی مشاورت کے بعد سندھ بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ کی جدوجھد نے ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کو بلدیاتی ترمیمی بل واپس لینے پر مجبور کیا تھا سندھ کی عوام سندھ کی تقسیم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ، کارکنان تیاریاں تیز کرتے ہوئے عوام سے اپنے رابطوں کو مزید مستحکم کریں اس موقع پر فیصل علی بلوچ نے کہا اب سندھ کو تقسیم در تقسیم کرکے حکمرانی کرنے والوں منہ کی کھانی پڑے گی عوام کو لڑواکر تعصب کی سیاست اب بند ہوگی مسلم لیگ فنکشنل سندھ کو متحد کرتی ہے ، حق اور سچ کے ساتھ عوام کے حقوق کے لیئے جدوجہد کررہی ہے ہم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیئے مسلم لیگ فنکشنل کے سپاہی بن کر جدوجہد کریں گے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں