کراچی ،ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق، باپ بیٹا سمیت چار افراد شدید زخمی

پیر 17 جنوری 2022 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق اور باپ بیٹا سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر کے علاقے شارع فیصل ٹی آر جی بلڈنگ کے قریب تیز رفتار ٹویوٹا کرولا کار نمبر ADZ-190 ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ہائی ایس وین سے ٹکراتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے کی لاش اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اس پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے کی گئی 42 اسد اقبال ولد محمد اشرف جبکہ زخمیوں میں متوفی کا بیٹا 18 سالہ حسن ولد اسد اقبال اور 25 سالہ طاہر ولد سید اصغر شامل تھا ، متوفی کار کا ڈرائیور تھا ، زخمی اور متوفی اسکیم 33 کے رہائشی ہیں ، متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 78سالہ لائق ولد سونو جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کا کہنا تھاکہ متوفی مٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ عقب سے آنے والے تیز رفتارگاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرارہوگئی تاہم پولیس مزید جانچ کررہی ہے ،کھارادر کے علاقے ٹاور نزد پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاںبحق ہوگیا اس اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ایمبولنس کی مددسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 25سالہ شاکر ولد ناصر کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی مزید جانچ شروع کردی ،علاوہ ازیں بلدیہ ٹاون کے علاقے اسپارکو روڈ پر تیزرفتار ڈمپر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے رابطہ کرنے پر لاعملی ظاہر کردی۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں