سندھ میں اومی کرون کی28ٹیسٹوں کے ذریعے مزید 26کیسز سامنے آئی:وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 16735 ٹیسٹوں کے ذریعے 3648 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی اور مزید ایک مریض انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 7710 ہوگئی ہی:سید مراد علی شاہ نے رپورٹ جاری کردی

جمعرات 20 جنوری 2022 00:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں اومی کرون کی28ٹیسٹوں کے ذریعے مزید 26کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 500 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 16735 ٹیسٹوں کے ذریعے 3648 نئے کیسز کی تشخیص کی گئی اور مزید ایک مریض انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 7710 ہوگئی ہے۔

اومی کرون،وزیراعلیٰ سندھ نے اومی کرون وائرس کیسز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران 28 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 26 نئے کیسز سامنے آئے جس سے صوبے میں اب تک اومی کرون کے مختلف کیسز کی تعداد 500 ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس ، کوروناوائرس صورتحال کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 7710 ہوگئی ہے جبکہ 16735 ٹیسٹ کرانے سے مزید 3648 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ موجودہ تشخیصی شرح کا 6.9 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک 7402684 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 511124 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 92.5 فیصد یعنی 473008 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 269 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 30406 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 30022 گھروں میں ، 32 آئسولیشن مراکز اور 352 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 300 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 22 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 3648 نئے کیسز میں سے 3081 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں 1147 شرقی، 840 جنوبی، 484 وسطی، 339 ملیر، 166 غربی اور 105 کورنگی شامل ہیںجبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 242، جامشورو 23، بدین اور ٹنڈو محمد خان 19، ٹھٹھہ 16، شہید بینظیر آباد، سجاول اور تھرپارکر 15، مٹیاری 14، میرپورخاص اور سانگھڑ 13، نوشہروفیروز، دادو اور سکھر 12، لاڑکانہ اورگھوٹکی 10، شکارپور، ٹنڈو الہیار اور عمرکوٹ 8، جیکب آباد 7، کشمور 2اور قمبر اور خیرپور 1 کیسز ہیں۔

ویکسینیشن، ویکسینیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 17 جنوری تک 32260393 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 202001 ویکسین لگائی گئی ۔ مجموعی طور پر 32462394 ویکسین ہوچکی ہیں جو کہ آبادی کا 58.61فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں