پ*موجودہ صورتحال میں ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں،زبیر طفیل

منگل 25 جنوری 2022 19:00

ٓ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدرزبیرطفیل نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملکی معیشت کو سنگین چیلنجز درپیش ہیں،حکومت تمام ترمعاملات پر سوجھ بوجھ کے ساتھ فیصلے کرے اور اکنامک پالیسیزمرتب کرنے یا ان میں تبدیلی کیلئے بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے مشاورت کرے ۔انہوں نے یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر مظہرعلی ناصر اور سابق نائب صدرشکیل احمد ڈھینگڑا سے گفتگو کے دوران کہی۔

زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے وزیراعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات میں تجویز پیش کی تھی کہ وہ کاروباری برادری سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھیں اس طرح وزیراعظم کو تجارت اورصنعت سے وابستہ مسائل سے آگاہی حاصل رہے گی، ملکی معاشی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے کر ہی کنامی کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی طرح تجارتی خسارے کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے ورنہ آنے والے دنوں میں کرنسی مزید دبائو کا شکار ہوجائے گی۔

زبیرطفیل نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہونے لگا تھا اور ملکی اکنامی مزید بہتر ہونے کے آثار نمایاں تھے کیونکہ اکنامی کے انڈیکیٹرز مسلسل مثبت ہونے لگے تھے لیکن ھخموت کے بعض منفی فیصلوں سے اورکئی شعبوں میں سیلزٹیکس کے نفاذ اور منی بجٹ سے منافع میں چلنے والی صنعتیں ایک بار پھر خسارے سے دوچار ہونے لگی ہیںاس لئے وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے قابل عمل فیصلے کریں اورجو پالیسیاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہیں انہیں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کی مشاورت سے تبدیل کیا جائے۔

زبیرطفیل نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیںیو بی جی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اور جلد ہی پاکستان بھر میں تجارتی نمائندوں سے روابط تیز کردیئے جائیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں